Sunday, May 19, 2024

نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پی ٹی آئی کے امیدوار پر تشدد

نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا پی ٹی آئی کے امیدوار پر تشدد
July 17, 2018
کراچی (92 نیوز) نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار پر مبینہ تشدد کیا۔ کارکنوں کے تشدد سے فیضان مسلم کا سر پھٹ گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔  ایم کیو ایم نے اپنی روش بدلی ہے نہ ہی ماضی سے سبق سیکھا۔ کراچی کے شہری ایم کیو ایم کے طرز سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔ دوسری طرف رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے کہا کہ اگر پارٹی کا کوئی کارکن پر تشدد واقعہ میں ملوث ہوا تو سدباب کریں گے ۔