Sunday, May 12, 2024

قومی ٹیم آج مانچسٹر سے ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی

قومی ٹیم آج مانچسٹر سے ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی
August 10, 2020

مانچسٹر ( 92 نیوز) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم آج مانچسٹر سے ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی،پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان  دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے کھیلا جائے گا۔

قومی قومی ٹیم ا  دوسرے ٹیسٹ کے لیے آج مانچسٹر  سے ساؤتھمپٹن  پہنچے گی اورآج آرام  کے  بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ،پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے  کھیلا جائے گا ۔

میزبان ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،دوسری جانب انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس ذاتی مصروفیات کے باعث  سیریز کے بقیہ دو میچز نہیں کھیلیں گے۔