Sunday, May 5, 2024

کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ، ڈی جی رینجرز سندھ
April 20, 2018
کراچی (92 نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں  بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب میں شرکت کی ۔ شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ۔ کراچی میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن کے پسِ منظر اور اس کے محرکات کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں ۔ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کراچی میں صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے صنعت کاروں کے مسائل حل ہونے چاہیں ۔ یہ بھی کہا کہ اندرونِ اور بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے امن و امان کی بحالی اورسکیورٹی انتظامات پر تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔