Wednesday, May 1, 2024

وفاقی وزیر تعلیم کا نویں اور گیارہویں کا امتحان دینے والوں کو پروموٹ کرنیکا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم کا نویں اور گیارہویں کا امتحان دینے والوں کو پروموٹ کرنیکا اعلان
May 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود نے نویں اور 11ویں کا  امتحان دینے والوں کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان کردیا ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  کہا کہ  40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالوں کو پاسنگ مارکس دے دئیے جائیں گے ،کسی بچے کا امتحان اچھا نہیں ہوا تو  اسپیشل امتحان میں بیٹھ سکتا ہے  ۔

ادھر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے  کہا کہ ایک دو پیپروں میں فیل بچوں کو پاسنگ مارکس دےکر پروموٹ کیاجائے گا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھاکہ نویں جماعت کا طالب علم رزلٹ کی بنیاد پر دسویں کلاس میں جائے گا ۔انہوں نے کہا   پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا کہا تھا، نویں سے دسویں جماعت کے بچوں کو پروموٹ کرنے میں مسائل تھے،  آج بھی میٹنگ ہوئی ہے کچھ تجاویز وفاق کے سامنے رکھی ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ  نویں جماعت کا طالب علم رزلٹ کی بنیاد پر دسویں جماعت میں جائے گا، دسویں جماعت کا طالب علم نویں جماعت کے رزلٹ پر گیارویں جماعت میں جائے گا،  ہم نے تجویز دی کہ پرسنٹیج میں ڈھائی فیصد بڑھا دی جائی،  لیکن وفاق کے ساتھ میٹنگ میں تین فیصد پرسنٹیج بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔