اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر عدالت کے خلاف مہم کا سخت نوٹس لے لیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔