Friday, April 26, 2024

سید انور محمود کی اہلیہ نیئر محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سید انور محمود کی اہلیہ نیئر محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
June 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور 92 نیوز کے گروپ ایڈوائزر سید انور محمود کی اہلیہ نیئر محمود کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کر دی گئی ۔

مرحومہ نیئر محمود مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں ،  نماز جنازہ میں  چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں حنیف،ایڈیٹر اسلام آباد راؤ خالد محمود ، بیورو چیف اسلام آباد سہیل اقبال بھٹی، چیئرمین  پیمرا  محمدسلیم سمیت وزارت اطلاعات و نشریات، وفاقی  شعبہ تعلقات عامہ کے افسران سمیت میڈیا سےتعلق  رکھنے والے افراد اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔