Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 666 ہو گئی ‏

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 666 ہو گئی ‏
March 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ،  مجموعی تعداد 666 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 357 ، پنجاب میں  137، بلوچستان میں 104مریض ، گلگت بلتستان میں30،خیبرپختونخوا میں 27 متاثرین ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں 24گھنٹوں میں 600 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک کورونا وائرس کے 5متاثرین صحت یاب اور تین جاں بحق ہوچکے ہیں۔