Friday, May 10, 2024

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 613 نئے کیسز رپورٹ،11افراد جاں بحق

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں  کورونا  کے 613 نئے کیسز رپورٹ،11افراد جاں بحق
August 19, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا  ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز اور 11 افراد جاں بحق ہوئے ،2 لاکھ  72 ہزار 128 مریض صحتیاب جبکہ فعال کیسز  کی تعداد 12 ہزار 116  ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 613 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 11 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، ملک بھر میں اب تک 6201 اموات ہوچکی ہیں  ، ترجمان کا کہنا ہے کہ  صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 72 ہزار 128 ہے  ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 رہ گئی  ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک پہنچ گئی ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 743 ، پنجاب میں 95 ہزار 742 ، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 401 ، بلوچستان میں 12 ہزار 370 ،اسلام آباد میں 15 ہزار 412  ، آزاد جموں و کشمیر میں 2212 اور گلگت بلتستان میں 2565 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں  ، ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے  ، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ، اس وقت 1  ہزار  241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔