Friday, April 19, 2024

سندھ منی لانڈرنگ کیس ، نامزد تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

سندھ منی لانڈرنگ کیس ، نامزد تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل
July 7, 2018
کراچی (92 نیوز) ایف آئی اے کی درخواست پر سندھ منی لانڈرنگ کیس کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے گئے ۔ سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید، ان کے بیٹے اے جی مجید، سمٹ بینک کے چئیرمین نصیرعبد اللہ لوتا اور سمٹ بینک کے سابق صدر حسین لوائی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ ملزم اسلم مسعود ملک، عارف خان، طارق سلطان، سمٹ بینک کی سابق آپریشن مینجر کرن امان، سابق برانچ مینجر عدیل شاہ راشدی اور یونٹ سربراہ طحہ رضا، بینک مینجر کی عزیز نورین سلطان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر اہم ائرپورٹس اور ایف آئی اے امیگریشن چیک پوسٹوں کو ملزمان سے متعلق آگاہ کیا جاچکا ہے۔