Saturday, May 4, 2024

شٹ ڈاؤن اور شام کے حوالے سے زیادہ تر خبریں جعلی ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

شٹ ڈاؤن اور شام کے حوالے سے زیادہ تر خبریں جعلی ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
December 23, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن اور شام کے حوالے سے زیادہ تر جعلی خبریں پھیلائی گئیں۔ امریکا میں جزوی شٹ ڈاؤن اور شام سے فوج کے انخلا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹس کے ذریعے اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم ڈیموکریٹس کے ساتھ بارڈر تنازعہ پر مذاکرات کر رہے ہیں ، بارڈرسکیورٹی اخراجات پر ڈیموکریٹس سےجاری مذاکرات طویل ہو سکتے ہیں ۔ سینیٹ اجلاس 27 دسمبر تک ملتوی ہو گیا۔ ٹرمپ  نے کہا کہ شام میں تین ماہ کیلیے گئے تھے، سات سال گزر گئے واپس نہیں آئے۔ ٹرمپ کے بقول جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو داعش  بے قابو ہورہی تھی تاہم اب وہ بڑی حد تک قابو میں ہے۔ ترکی اور دیگر قریبی ممالک داعش سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ انہیں بھاری اخراجات والی غیر ملکی جنگوں سے نکل جانے کا مینڈیٹ ملا ہے۔