Thursday, September 19, 2024

یوم جشن آزادی کے موقع پر قائم مقام گورنر، نگراں وزیراعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری

یوم جشن آزادی کے موقع پر قائم مقام گورنر، نگراں وزیراعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری
August 14, 2018
کراچی (92 نیوز) یوم جشن آزادی کے موقع پر قائم مقام گورنر، نگراں وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ قائم مقام گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ نے بانی پاکستان کے اصولوں پر چلنے کی تلقین کی۔ میئر کراچی وسیم اختر اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزارقائد پر اسکول کے طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔