Thursday, April 25, 2024

کراچی میں ڈیفنس سے اغوا ہونے والا تاجر بازیاب

کراچی میں ڈیفنس سے اغوا ہونے والا تاجر بازیاب
June 29, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء کیا گیا تاجر بازیاب کرا لیا گیا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسف نے کہا کہ اغواء کاروں نے تاجر کی رہائی کے لئے 6 کروڑ روپے مانگے تھے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسف نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  لطیف سورٹھیا نامی تاجر کو ڈیفنس کے علاقے سے اغواء  کیا گیا۔ اغواء کاروں نے تاجر رہائی کے لئے 6 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، تاجر کو گڈاپ کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا۔ پولیس کے حکام کے مطابق  مغوی تاجر گڈاپ میں جہاں رکھا گیا تھا ، اس گھر کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔