Saturday, April 20, 2024

سندھ کی جیالی سرکار میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال

سندھ کی جیالی سرکار میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال
September 8, 2018
کراچی (92 نیوز) وفاق میں تبدیلی آگئی لیکن وادی مہران میں تبدیلی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ سندھ کی جیالی سرکار میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال ہو رہا ہے۔ ایک سے زائد گاڑیاں افسران کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ 92 نیوز نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا خط حاصل کر لیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا خط تمام محکموں کے انتظامی سربراہان کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افسران ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں خلاف ضابطہ استعمال کررہے ہیں، اضافی سرکاری گاڑیاں تین روز میں واپس نہ کی گئیں تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔