Thursday, May 9, 2024

ایم ایم عالم کی آج 85 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

ایم ایم عالم کی آج 85 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے
July 6, 2020

کراچی ( 92 نیوز) 1965کی جنگ میں ایک منٹ سے کم وقت میں بھارت کے 5 طیاروں کو زمین بوس کرنے اور اس کے غرور کو دھول چٹانے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی آج 85ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

سال 1965کی جنگ کے ہیرومحمدمحمود عالم 6جولائی 1935 کوکولکتہ میں پیداہوئے، قوم کےبہادرسپوت نے1952 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی۔

ستمبر 1965ءکی جنگ میں عددی برتری کےباوجودپاکستانی فضائیہ کےشاہین نےایک منٹ میں 5بھارتی طیاروں کو دھول چٹا کرعالمی ریکارڈقائم کیا۔

انہوں نے30سیکنڈز کے اندر 4طیارے گرا کر ایسی کارکردگی دکھائی جس کی جنگی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

وطن کے اس عظیم جانبازکی شاندارکارکردگی کے اعتراف میں انہیں ستارہ جرأت سےنوازاگیا۔ جنگی ہوائی مہارتوں پرفالکن اور لٹل ڈریگن جیسےالقاب حاصل کرنےوالایہ بہادر سپاہی18 مارچ 2013ءکو طویل علالت کے بعداپنےخالق حقیقی سےجاملا۔

انہیں ماڑی پورمیں پی اےایف بیس مسرورکےشہداءقبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔