Friday, May 17, 2024

ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے، ایبٹ آباد سے مری کا کرایہ 300 روپے ہو گیا

ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے، ایبٹ آباد سے مری کا کرایہ 300 روپے ہو گیا
June 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے۔ ایبٹ آباد سے مری کا کرایہ 200 سے بڑھا کر 300 روپے ہو گیا۔

حویلیاں کا کرایہ 30 سے بڑھا کر 50 روپے جبکہ راولپنڈی کا کرایہ تین سو سے بڑھا کر ساڑھے تین سو روپے جبکہ لوکل روٹس کا کرایہ بھی تیس روپے کر دیا گیا ہے۔ کرایوں میں ہوشربا اضافے سے شہری چلا اٹھے تو دوسری جانب عام آدمی اب موٹر ساہیکل تک چلانا بھی مشکل ہے۔

بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ سرگودھا میں سریا 170 روپے سے بڑھ کر 210 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔ ڈہرکی میں بڑھتی مہنگائی سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ پورا دن روزگار کے انتظار میں کٹنے لگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کے حالیہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں ۔ سکول کو بچوں کو لے جانے والی گاڑیوں تک کا کرایہ نہیں ۔ بچے پیدل چلنے پر مجبور ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔