Thursday, March 28, 2024

ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ

ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
September 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ 

جمعرات کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا سارے معاملے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے شامل رہی ہے، بل کے ذریعے جنسی ہراسانی کو جرم بنایا گیا ہے، قانون مخلوط شادیوں کا راستہ روکے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا ایسی خاکہ کشی کی گئی کہ ٹرانس جینڈر قانون مکمل طور پر غلط ہے، ہرقانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے، شکایت میں کہا گیا کہ اس بل کاغلط استعمال ہوسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شکایت میں کہا گیا کہ اس بل کاغلط استعمال ہوسکتا ہے، پارلیمان میں بل پاس ہونے کے 2 سال بعد کچھ شکایات سامنے آئیں، خواجہ سرا بھی انسان ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، آئین پاکستان کہتا ہے کہ کسی شخص کے ساتھ اس کے جنس پر امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔

وزیرقانون نے کہا خواجہ سراؤں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کا ماحول بنانا ہے، ہسپتال میں ان کے لیے الگ کمرے بنا دیئے گئے ہیں، الگ جیل بھی بنائی گئیں۔

وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ بولے حکومت پر تنقید کے لیے اور بھی موضوعات ہیں، خود کو خواجہ سراؤں سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ سوشل میڈیا جھوٹ کی خبروں کا گڑھ بن گیا ہے۔