Tuesday, April 23, 2024

تاجروں نے کراچی میں سات بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

تاجروں نے کراچی میں سات بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
October 17, 2016
لاہور(92نیوز)آل پاکستان  مرکزی انجمن تاجران  حکومت کی جانب سے دکانیں سات بجے بند کرنے کے فیصلے  کے خلاف ڈٹ گئی کاروبار جلد بند کرانے کے فیصلے کے خلاف اٹھائیس اکتوبر  کو کراچی میں کنونشن کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے اٹھایئس اکتوبر کو سات بجے دکانیں بند کرانے کے فیصلے کے خلاف ملک گیر کنونشن بلانے کا اعلان  کیا ہے تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا سات بجے شام دکانیں بند کرانے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے اس سے پہلے بھی حکومت ایسی کوششیں کر چکی ہے اور اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ کینٹ ایریاز میں دکانیں کبھی سات بجے بند نہیں ہوتیں اس کے علاوہ تمام مارکیٹوں میں رات آٹھ بجے سے دس بجے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور تاجر جنریٹرز سے لائٹس جلا کر اپنا کاروبار کرتے ہیں اس کے بعد بھی یہ فیصلہ کرنا ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے حکومت پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر مشاورت کرے۔