کراچی (92 نیوز) - رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے تقرریوں کے تمام معاملات آئین و قانون کے مطابق مکمل ہوئے۔
شاہد خاقان عباسی میڈیا سے گفتگو میں بولے عمران خان تعیناتی پر اثرانداز ہونے کیلئے اسلام آباد آنا چاہتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی قانون کے دائرے سے باہر گئے تو راناثنااللہ ان کا استقبال کریں گے۔ دوسروں پر الزام لگانے والے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک میں احتساب پر جلسوں میں بات ہوتی ہے۔ چار سال ہونے کو ہے نا نیب کے گواہ آتے نا الزام پتہ چلتے ہیں۔ یہی نظام ملک کو تباہ کرتے ہیں۔ سرکاری افسران پر مقدمات بنائیں گے تو کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں ہو گا۔ کوئی بھی نیب کے نام نہاد احتساب سے محفوظ نہیں ہو گا۔ سابق چیئرمین نیب کے دور کا کوئی بھی کیس مکمل نہیں ہو سکا۔ نیب کے ادارے کو ختم کرکے نیا نظام بنایا جائے۔