Friday, April 19, 2024

ٹویٹر سربراہ ایلون مسک کا صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان

ٹویٹر سربراہ ایلون مسک کا صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان
December 18, 2022 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - ٹویٹر کے سربراہ ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک نے ٹویٹ میں صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔58 فی صد کی رائے کے بعد صحافیو ں کے معطل اکاؤنٹ بحال کردیئے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنر وولکر تُرک نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ صحافیوں کے اکاؤنٹس پر معطل کرنے پر صحافتی تنظیموں سمیت کئی ممالک نے ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے ایلون مسک کو سخت پابندیوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔