Saturday, April 20, 2024

ٹویٹر سے مزید ملازمین کو فارغ کئے جانے کا امکان پیدا ہوگیا

ٹویٹر سے مزید ملازمین کو فارغ کئے جانے کا امکان پیدا ہوگیا
January 20, 2023 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - ہزاروں لوگوں کو نوکریوں کو فارغ کئے جانے کے بعد ٹویٹر سے مزید ملازمین کو فارغ کئے جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹویٹر پچاس فیصد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بعد مزید ملازمین کو نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، کچھ ہی ہفتوں میں پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ میں سے تقریباً 50 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

ٹویٹر ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کئے جانے کے تیز رفتار عمل پر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب دو ہزار ملازمین ہی رہ جائیں گے۔