Friday, May 3, 2024

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ٹویٹر کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
February 28, 2023 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - ٹویٹر کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے ا میر ترین شخص بن گئے۔ ٹیسلا اسٹاکس میں 100 فیصد اضافے کے بعد ان کی مجموعی دولت 187 ارب ڈالر ہو گئی۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک نے دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کر لیا۔ ان کی مجموعی دولت ایک اندازے کے مطابق 187.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

بلومبرگ کے مطابق اس سال 6 جنوری کے بعد سے ٹیسلا اسٹاکس میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب، حال ہی میں رعایتی ٹیسلا ماڈلز میں صارفین کی دلچسپی اور بہتر اقتصادی پیش گوئی بتائی جار ہی ہے۔

گزشتہ برسوں نومبر 2021 اور دسمبر 2022 کے درمیان ٹویٹر کے مالک کی مجموعی دولت میں 200 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی تھی۔