Friday, April 26, 2024

ٹویوٹا نے باتیں کرنے والا ’بچہ روبوٹ‘ مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا

ٹویوٹا نے باتیں کرنے والا ’بچہ روبوٹ‘ مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا
October 4, 2016
ٹوکیو (ویب ڈیسک) ٹویوٹا نے باتیں کرنے والا روبوٹ فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن آیندہ برس سے انوکھے روبوٹس کو مارکیٹوں میں فروخت کرنے جا رہی ہے۔ ان روبوٹس کا سائز ایک ہتھیلی کے برابر ہے مگر اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روبوٹس باتیں کرتے ہیں۔ ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کا قد صرف دس سینٹی میٹر ہو گا اور یہ صرف گپ شپ لگانے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ میں بچوں جیسی خصوصیات ہیں۔ یہ کچھ ڈگمگاتا ہے اور بیٹھے ہوئے بچے کی نقل میں تیار کیا گیا ہے جسے ابھی پوری طرح سے بیٹھنا نہیں آتا ہے۔ ٹویوٹا نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ روبوٹ میں یہ کمی لوگوں میں جذباتی لگاو¿ پیدا کرنے کے لیے رکھی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کی قیمت اندازاً تین سو پاو¿نڈ ہو سکتی ہے۔