اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے مقدمے کا آغاز کر دیا ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا جس کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ۔۔عمران خان کو 22نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ریفرنس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کرینگے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پرکرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے،الزامات ثابت ہونے پر 3 سال قید اور جرمانےکی سزا دی جاسکتی ہے۔