Saturday, September 21, 2024

توشہ خانہ کیس میں نااہلی، عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع

توشہ خانہ کیس میں نااہلی، عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع
December 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع ہو گئی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کے بعد کے معاملات پر پیش رفت شروع کر دی ہے جس کے تحت  عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانا شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت  13دسمبر کو مقرر کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا اور دیگر ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 4 جولائی کو جمع کروایا تھا۔ جس پر الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو  فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور 21 اکتوبر کو عمران خان کو آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا۔