لاہور (92 نیوز) - توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کےخلاف درخواست میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
بینچ کی سربراہی چیف جسٹس امیر بھٹی کریں گے۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ جابر علی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کے نا اہل قرار دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو کسی کو نااہل قرار دے سکے ۔ عدالت الیکشن کمیشن کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔