Sunday, May 19, 2024

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی فوجداری کارروائی کیخلاف درخواست مسترد

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی فوجداری کارروائی کیخلاف درخواست مسترد
May 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی فوجداری کارروائی کے خلاف درخواست مسترد کردی گئی۔

کیس کی سماعت سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنایا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فوجداری کارروائی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے عمران خان کو 10 مئی کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔