Tuesday, April 23, 2024

توشہ خانہ کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کی درخواست خارج

توشہ خانہ کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کی درخواست خارج
March 16, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کی درخواست خارج کردیئے گئے۔

عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا، جج نے کہا وارنٹ کیا ہوتا ہے ا س کے متعلق تحریری حکم نامہ لکھ دیا ہے۔

محفوظ فیصلہ میں لکھا گیا ہے وارنٹ گرفتاری محض ایک انڈرٹیکنگ کی بنیاد پر خارج نہیں کیے جا سکتے، اس سے پہلے آئی جی اسلام آباد نےے زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کے ثبوت پیش کئے، عدالت کے استفسار پر آئی جی بولے رائے ہے ایک شخص کو رعایت دینا چاہتے ہیں تو باقی 22 کروڑ کو بھی دیں۔