Saturday, May 18, 2024

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی خلاف قانون قرار

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی خلاف قانون قرار
May 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی خلاف قانون قرار دیدیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔

درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کی کوئی قانونِی حیثیت نہیں۔ 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، قانون کے مطابق نیب نئے نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے۔