اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو گئی۔
فرح گوگی ، شہزاد اکبر سمیت تمام کرداروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق گھڑی کی خرید کے دعویدار عمر فاروق کو بھی بیان قلمبند کرنے بلایا جائے گا۔ گھڑی کی مارکیٹ ویلیو اور خزانے میں جمع رقم کا بھی موازنہ ہو گا۔ نیب عمران خان کیخلاف مبینہ کرپٹ پریکٹس پر چھان بین کر رہا ہے۔ نیب توشہ خانہ سیکشن سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کر چکا۔