Saturday, July 27, 2024

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا  سنانے والے جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
August 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی تھی۔