Friday, April 26, 2024

ٹی اوآرز کمیٹی کا مستقبل ختم ہوچکا ہے : اعتزاز احسن

  ٹی اوآرز کمیٹی کا مستقبل ختم ہوچکا ہے : اعتزاز احسن
September 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی اوآرز کمیٹی کا مستقبل ختم ہوچکاہے۔ حکومت چاہتی ہے سب کی نانی لکڑنانی کااحتساب ہو لیکن شریف فیملی کانہیں  ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہد اللہ نے ایوان میں نازیبا تقریر کی چیئرمین سینٹ نے انہیں بولنے کیوں دیا؟؟ میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئےجس پر ہمارا شکوہ چیئرمین سینیٹ سے ہےچیئرمین کو انہیں بولنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران نے پنجاب میں الگ ریاست بنا لی ہے دونوں بھائیوں کا کبھی جمہوری رویہ نہیں رہا ان کی عادات آمرانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کسانوں کے ساتھ فراڈ کیا لاہور میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے ردعمل بھی آسکتا ہے۔ قائد حزب اختلاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پانامہ پیپرز بل کا مقصدبیرون ملک بینکوں کی خفیہ تجوریوں میں رکھا پیسہ کس طرح واپس لانا ہے اس بل میں کہیں بھی وزیر اعظم کا نام نہیں لیا گیا۔