Saturday, April 27, 2024

ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل

ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل
November 7, 2022 ویب ڈیسک

ٹورنٹو (92 نیوز) - کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ سکھ مردوخواتین ووٹرزنے ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کی۔ پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں لگی رہیں۔ مقررہ وقت میں 75 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے۔

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ صبح 9
سے 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کے عمل میں سکھ مرد وخواتین نے بھرپورشرکت کی اورمقررہ وقت میں 75 ہزارووٹ کاسٹ ہوئے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنماؤں کے مطابق ووٹنگ کا وقت کم اور ووٹرز کی تعداد ذیادہ تھی۔ مقررہ وقت ختم ہونے کی وجہ سے سکھوں کی بہت بڑی تعداد ووٹ ڈالنے سے محروم رہی۔۔اس لیے ٹورنٹو میں تیسرے ریفرنڈم کا انعقاد بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹورنٹو میں رہنے والے سکھوں کا کہنا ہے کہ آزاد ملک خالصتان حاصل کرنے تک تحریک تک جاری رہے گی۔ بھارت میں ریفرنڈم ہونا ضروری ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ سکھوں کی اکثریت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، ان سب کا مطالبہ آزار ریاست کے قیام کا ہے۔

ووٹنگ میں حصہ لینے وا لے تمام سکھوں نے مطالبہ دوہرایا کہ بھارت، خالصتان کو آزاد ریاست کے طور پر قبول کرے جبکہ ووٹرز کی جانب سے بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔