Friday, April 26, 2024

ٹام کروز کی ایکشن فلم ”جیک ریچر نیور گو بیک“ اکتوبر میں ریلیز ہو گی

ٹام کروز کی ایکشن فلم ”جیک ریچر نیور گو بیک“ اکتوبر میں ریلیز ہو گی
September 27, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن ہیرو ٹام کروز کے دیوانے ہوجائیں تیار۔ دشمنوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے آرہے ہیں نئے مشن کے ساتھ۔ ہالی وڈ فلم” جیک ریچر نیور گو بیک“ کا فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو ہزار بارہ میں بننے والی فلم ”جیک ریچر“ کے سیکوئل ”نیور گو بیک“ کی کہانی ایک شاطر ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک عام شہری کے روپ میں بناتا ہے اپنے مشن کو کامیاب۔ سیکرٹ ایجنٹ کو ملتا ہے ایک قاتل کی تلاش کا ٹاسک جس کے تانے بانے ملتے ہیں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ۔ ان میں کون ہے وہ خونیں یہی پتہ لگانا ہے ہیرو ٹام کروز کا کام۔ فلم کی ہدایات ایڈورڈز زیوک نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کوبی سملڈرز، رابرٹ نیپر، ایلڈس ہوگ، جولیا ہالٹ اور جیسن ڈگلس شامل ہیں۔ چھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر مالیت سے بننے والی ایکشن اور ماردھاڑ سے بھر پور فلم ”جیک ریچر نیور گو بیک“ اکیس اکتوبر کو سنیما گھروں کا رخ کررہی ہے۔