Thursday, March 28, 2024

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو معافی ملنا اتنا آسان نہیں، عرفان قادر

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو معافی ملنا اتنا آسان نہیں، عرفان قادر
September 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ممتاز قانون دان عرفان قادر کہتے ہیں توہین عدالت کیس میں عمران خان کو معافی ملنا اتنا آسان نہیں ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا معافی تو نہال ہاشمی، طلال چودھری اور دانیال عزیز نے بھی مانگی تھی، کیسے ہوگا ایک طرف کی معافی آپ قبول کریں اور دوسری قبول نہ کریں؟

ممتاز قانون دان عرفان قادر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 9 سال پہلے بھی معافی مانگی تھی، اتنی آسانی سے یہ معاملہ ختم نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب قانون دان احمد پنسوٹا بولے انہیں یہ معاملہ نمٹتا ہوا نظر آرہا ہے، عمران خان کو جواب میں یہ نہیں کہنا چاہیے آئندہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔