Thursday, April 18, 2024

توہینِ عدالت کیس، عمران خان نے التواء کی درخواست دائر کردی

توہینِ عدالت کیس، عمران خان نے التواء کی درخواست دائر کردی
November 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے التواء کی درخواست دائر کردی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا کہ انکے موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔

اس سے قبل عمران خان کو 25 مئی کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے عمران خان کے 25 مئی کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں پی ٹی آئی کو H-9 اور G-9 علاقوں کے قریب لانگ مارچ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے حلقہ بندیوں کےخلاف آئینی درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔