Saturday, April 20, 2024

توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ رانا شمیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست آئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔