Thursday, May 2, 2024

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
January 10, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے توہینِ کمیشن کے کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدم پیشی پر تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

تینوں رہنماؤں کو 50، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں، تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ عمران خان کی استثنی کی درخواست کے ہمراہ میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کیا گیا۔ عمران خان جان بوجھ کر بار بار التواء لیتے ہیں اور جان بوجھ کر پیشی سے ہچکچا رہے ہیں۔

کمیشن نے تحریری کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ کیس کی مزید سماعت 17 جنوری کو ہوگی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل بابراعوان کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر
حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔