Monday, May 13, 2024

توہین الیکشن کمیشن کیس، اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا

توہین الیکشن کمیشن کیس، اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا
December 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ اسد عمر نے تحریری جواب میں کہا کہ شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ آرٹیکل 204 اعلیٰ عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے۔ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔

تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے۔ لہٰذا سیکشن 10 کو غیر آئینی قرار دیکر الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے۔