Saturday, April 20, 2024

توانائی بحران مزید سنگین، شارٹ فال پھر 4 ہزار 743 میگاواٹ تک پہنچ چکا

توانائی بحران مزید سنگین، شارٹ فال پھر 4 ہزار 743 میگاواٹ تک پہنچ چکا
May 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - معاشی بحران کے ساتھ ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، شارٹ فال ایک بار پھر 4 ہزار 743 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ 

ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرنے لگا، ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 743 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے۔

بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 757 میگا واٹ جب کہ طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاورڈویژن نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 37 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 821 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 717 میگاواٹ ہے، ونڈ لاور پلانٹس 535 اور بیگاس پاور پلانٹس 162 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 372 میگاواٹ ہے، جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 114 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ فرنس آئل اور آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث بعض پاور پلانٹس بند ہیں جس کی وجہ سے شارٹ فال جاری ہے۔