Saturday, May 18, 2024

تنقید کرنے والوں کو باہمی دورے اور کثیر الجہتی دورے کا فرق معلوم نہیں ، فواد چودھری

تنقید کرنے والوں کو باہمی دورے اور کثیر الجہتی دورے کا فرق معلوم نہیں ، فواد چودھری
February 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے دورہ چین کامیاب رہا۔ تنقید کرنے والوں کو باہمی دورے اور کثیر الجہتی دورے کا فرق معلوم نہیں۔

فواد چودھری نے کہا بلاول بھٹو لانگ مارچ تو کیا شارٹ مارچ بھی نہیں کر سکتے۔ لانگ مارچ کی تاریخ دی ہے تو پیچھے مڑ کر دیکھیں آپ کے ساتھ کون ہے ؟؟ یہ سب اپنی چوری چھپانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کے حالات مزید بدتر ہوتے جائیں گے کیونکہ عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات بولے جب سے مقصود چپڑاسی کے پیسے نکلے ان کے درمیان محبتیں بڑھ گئیں ہیں۔ اپوزیشن نے کل کے دن کو یوم یکجہتی چوراں ڈکلیئر کیا، کل ہم پانچ کی ڈرامہ سیریل چلی۔