Friday, April 19, 2024

تنخواہوں میں اضافے کا تنازع، ریلوے ملازمین کی ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا

تنخواہوں میں اضافے کا تنازع، ریلوے ملازمین کی ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا
November 28, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرگیا، ریلوے ملازمین کی ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا لگا جبکہ بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں اور موٹروے پر ٹریفک جام رہی۔

برطانوی معیشت کو دھچکے لگنے کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ریلوے ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ برطانوی حکومت ریل ملازمین کو قابو نہ کرسکی، مزید ہڑتالوں کا اعلان کر دیا۔

ریل یونین کی جانب سے ہڑتال ملازمتوں کے تحفظ اور تنخواہ، کام کےحالات بہتر بنانے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے کی جارہی ہے۔

ریلوے گارڈز، سگنلنگ عملہ اور آر ایم ٹی یونین نے ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ برطانیوی حکومت کی جانب سے تنخواہ میں اضاضے سے انکار پرریل یونین کی طرف سے پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

برطانیہ میں ریلوے کے ہزاروں ملازمین نے گزشتہ 30 برسوں میں تاریخ کی سخت ہڑتال کے دن ریلی نکالی، جس کے نیتجے میں مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یونین اور حکومت دونوں نے تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے یونین ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان سے مسافروں کوکرسمس پر مشکلات ہوں گی۔