تنخواہوں اور پٹرول الاؤنس میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف ایف بی آر ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

لاہور (92 نیوز) - تنخواہوں اور پٹرول الاؤنس میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف ایف بی آر ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔
سرگودھا میں ایف بی آر اہلکاروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہیڈ آفس سے لاہور روڈ تک مارچ کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔ ملازمین نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
ادھر گوجرانوالہ میں ایف بی آر ریجنل آفس کے ملازمین کی آج دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے، ایف بی آر ملازمین نے دوران احتجاج جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔ مظاہرین کی بازوں پر سیاہ پٹیاں بھاند کرحکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
ملازمین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملازمین کی بنیادی تنخواہ، سپیشل ریوینیو الاؤنس میں اضافہ کرے۔