تنخواہ پر ٹیکس کی نئی شرحیں، 50 ہزار سے اوپر ماہانہ تنخواہ والا بھی ٹیکس دیگا

اسلام آباد (92 نیوز) - تنخواہ پر ٹیکس کی نئی شرحیں سامنے آگئیں، 50 ہزار سے اوپر ماہانہ تنخواہ والا بھی ٹیکس دے گا۔
نئے بجٹ میں 50 ہزار روپے ماہانہ کمائی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، 50 ہزار سے ایک لاکھ تنخواہ پر اڑھائی فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ ایک سے 2 لاکھ ماہانہ کمانے والا اپنی تنخواہ کا 15 ہزار روپے ٹیکس میں ادا کرے گا۔
36 لاکھ روپے سالانہ کمانے والے پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکس ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ 36 سے 60 لاکھ سالانہ تنخواہ والے کو ساڑھے 4 لاکھ روپے اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد تنخواہ پر 29 لاکھ روپے فکس ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔