Friday, April 19, 2024

تنخواہ کچھ نہیں، گالیاں بہت پڑتی ہیں، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

تنخواہ کچھ نہیں، گالیاں بہت پڑتی ہیں، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ
July 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کہتے ہیں میری جان کو خطرہ ہے، اس لیے بلٹ پروف گاڑی رکھنا پڑی۔ تنخواہ کچھ نہیں لیکن گالیاں بہت پڑتی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں پیش ہوئے، انہوں نے کمیٹی کو کرکٹ کے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے مراعات کے متعلق پوچھا گیا تو رمیز راجہ نے جواب دیا، مجھے کچھ مراعات نہیں ملتی تو پی سی بی کو کیا واپس کروں گا۔ میری تنخواہ صفر ہے، کبھی میری اہلیہ میرے ساتھ کسی دورے پر نہیں کی گئیں، بطور پی سی بی چیئرمین دوروں کے لیے تین ماہ میں صرف اڑھائی لاکھ استعمال کیے ہیں۔

بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں بلٹ پروف گاڑی رکھنے پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا میری جان کو خطرہ ہے اس لیے بلٹ پروف گاڑی رکھی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایکسٹرا میچ کھیلنے پاکستان آ رہی ہیں، پی ایس ایل میں کوئی بے ضابطگی نہیں ،پی ایس ایل سے 500 کروڑ روپے کمائے، ہر فرنچائز کو 61 کروڑ روپے ملے۔

رمیز راجہ نے کہا کشمیر پریمیئر لیگ کی فرنچائزز اور مالکان کے درمیان مالی مسائل پر لڑائیاں ہوئیں، کشمیر پریمیئر لیگ نے اپنی مالی رپورٹ کلئیر کی جس پر این او سی دے دیا ہے۔