Sunday, May 19, 2024

تمام سیاسی قوتیں ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں، وزیراعظم شہباز شریف

تمام سیاسی قوتیں ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں، وزیراعظم شہباز شریف
January 31, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں۔

منگل کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انتہاء پسند ہماری کامیابیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑلیں گے، دہشت گرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے خوف وہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔