Wednesday, April 24, 2024

تمام صوبوں سے گزارش ہے کہ اٹیزم سینٹر قائم کریں، عبدالقادر پٹیل

تمام صوبوں سے گزارش ہے کہ اٹیزم سینٹر قائم کریں، عبدالقادر پٹیل
November 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں سے گزارش ہے کہ اٹیزم سینٹر قائم کریں۔

عبدالقادر پٹیل  نے  پمز ہسپتال میں پہلے اٹیزم سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اٹیزم ایک بچے کو ہو تو پورا خاندان تباہ ہو جاتا ہے۔ اس سے پہلے اٹیزم کی تصدیق نہیں ہوتی تھی۔ پہلے مرحلے میں آؤٹ مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ تمام صوبوں سے گزارش ہے کہ اٹیزم سینٹر قائم کریں۔

 انہوں نے کہا چار پانچ سالوں میں ذہنی مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈیریشن کے کیسز میں پچھلے کچھ سالوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ چار پانچ سالوں میں آپ نے فینٹیسی ورلڈ سنا ہو گا جس نے لوگوں کو ڈیپریشن کا شکار کر دیا ہے۔ لوگوں میں قوت برداشت کم ہو گئی ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  ارشد شریف کے معاملے پر بے حد افسوس ہے۔ارشد کے قتل کے مختلف پہلو ہیں۔ پاکستان میں بہت سے شعبوں میں بہت پیچھے ہیں۔