Wednesday, April 24, 2024

تمام اتحادی پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، فواد چودھری

تمام اتحادی پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، فواد چودھری
February 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے قومی اسمبلی اجلاس سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے۔