Thursday, May 2, 2024

تخت لاہور کیلئے جوڑ توڑ، آصف زرداری کا پھر سے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

تخت لاہور کیلئے جوڑ توڑ، آصف زرداری کا پھر سے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
January 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تخت لاہور کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پھر سے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق صدر آصف زرداری کے کل لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔ سابق صدر پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کی معاونت کریں گے۔

ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان توڑنے کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے موقع پر غائب رہنے پر مختلف پیشکش کی جا رہی ہیں۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے خواتین اور اقلیتی ارکان اسمبلی پر خصوصی توجہ مرکوز کر لی۔