Monday, May 6, 2024

امریکیوں کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکیوں کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا : ڈونلڈ ٹرمپ
November 9, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح کے بعد امریکی عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کے زخموں پر نمک رکھنے کا وقت آ گیا۔ امریکہ کی تعمیرنو کریں گے۔ امریکیوں کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا امریکیوں نے انہیں بہتر مستقبل کیلئے ووٹ دیا ہے۔ ہر امریکی کو صلاحیت کے مطابق مواقع ملیں گے۔ ان کی سب سے پہلی ترجیح لوگوں کو روزگار مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کو بتانا چاہتا ہوں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ ہمارے پاس بہترین معاشی منصوبہ ہے اور وہ ملکی تعمیرنو کیلئے جلد کام شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا الیکشن میں ہلیری نے سخت محنت کی اس لیے ہلیری کیخلاف انتخابی مہم بہت مشکل تھی۔ ہلیری نے ملک کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہلیری نے انہیں فون کیا اور جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا وہ انہیں ووٹ نہ دینے والوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔ ان کی انتخابی مہم بلکہ تحریک تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں جیت میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔