Sunday, September 8, 2024

جرمنی میں ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ نے دھوم مچا دی

جرمنی میں ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ نے دھوم مچا دی
November 14, 2016
سٹٹ گارٹ (ویب ڈیسک) لکڑیاں کاٹنا پہلے تو صرف ایک پیشہ تھا لیکن اب یار لوگوں نے اسے کھیل بھی بنا ڈالا۔ جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں لکڑیاں کاٹنے کی مختلف مہارتوں پر مبنی ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔ ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے لوگوں کی سانسیں تھم گئیں۔ اس دوران کئی ورلڈ ریکارڈ بھی ٹوٹے تاہم نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن وائن یارڈ نے انفرادی ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں نے کلہاڑی اور آری سے لکڑی کاٹنے کے مقابلوں میں اپنی طاقت اور مہارت کا بھرپور ثبوت دیا۔